لیگی ایم این اے برجیس طاہر کی نیب انکوائری پر ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دائر

  لیگی ایم این اے برجیس طاہر کی نیب انکوائری پر ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اورسابق وفاقی وزیربرجیس طاہر نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خدثہ کے پیش نظر ضمانت کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی،مس جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ آج 17 جون کو اس درخواست کی سماعت کرے گا،درخواست میں چیئرمین نیب اورڈی جی نیب لاہورسمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس کے خلاف 2003 ء میں نیب انکوائری بندکر چکا ہے، نیب نے جولائی 2019 میں کال اپ نوٹس بھیجا اور طلب کیا،نیب ایسے کیس میں بلا رہا ہے جو کبھی شروع ہی نہیں ہوا، نیب نے درج شکایت کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کردیا ہے جس کے باعث انہیں نیب کے ہاتھوں اپنی گرفتاری کا خدشہ ہے۔

لیگی ایم این اے

مزید :

صفحہ آخر -