منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کا تفصیلی جواب داخل

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کا تفصیلی جواب داخل

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت خارج کرانے کے لئے نیب نے تفصیلی جواب لاہورہائی کورٹ میں داخل کردیا،نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کروایا گیا جواب 50سے زائد صفحا ت پر مشتمل ہے،منی لانڈرنگ سے متعلق فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ کو بھی جواب کا حصہ بنایا گیا ہے،نیب کی جانب سے عدالت عالیہ میں داخل کئے گئے جواب میں کہا گیاہے کہ میاں شہباز شریف کے منی لانڈرنگ اور دیگر ذرائع سے بنائے گئے اثاثوں کی کل مالیت 7 ارب 17 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے،میاں شہبازشریف خاندان کے 1990ء میں اثاثوں کی مالیت 20لاکھ کے قریب تھی،منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائی کورٹ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کر چکا ہے، میاں شہباز شریف تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کا ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ہے،منی لانڈرنگ کیس میں میاں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اشتہاری قرار دئیے جا چکے ہیں،میاں شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ کے خلاف نیب منی لانڈرنگ کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کر رہا ہے،نیب کے جواب میں مزید کہا گیاہے کہ میاں شہباز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں نے 9 انڈسٹریل یونٹس سے 10برسوں میں اربوں کے اثاثے بنائے، میاں شہباز شریف خاندان کے مکمل اثاثے 2000 ء میں صرف 6 کروڑ کے لگ بھگ تھے، تحقیقات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے فرنٹ مین، ملازمین اور منی چینجرز کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بنائے،میاں شہباز شریف نے متعدد بے نامی اکاونٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی،میاں شہباز شریف کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے،اسے مسترد کیا جائے۔

نیب جواب داخل

مزید :

صفحہ آخر -