مالیاتی، ڈرائیونگ، تعلیمی اداروں کے ذریعے کرپشن سے آگاہی مہم کو مزید موثر بنائینگے : چیئر مین نیب

    مالیاتی، ڈرائیونگ، تعلیمی اداروں کے ذریعے کرپشن سے آگاہی مہم کو مزید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سمیت دیگر عالمی اداروں نے بھی تعریف کی ہے۔ایک بیان میں چیئرمین نیب نے کہا کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنا رہے ہیں، تمام بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر کرپشن سے آگاہی کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک اور تمام بجلی کمپنیوں نے بھی نیب پیغامات چھاپنا شروع کر دیئے ہیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس سے مل کر 24 لاکھ ڈرائیونگ لائسنس پر آگاہی پیغامات چھاپے جائیں گے۔جاوید اقبال نے کہا کہ تمام سرکاری ٹینڈرز پر بھی نیب کے کرپشن مخالف پیغامات و نتائج چھاپنا یقینی بنا دیا گیا، ایچ ای سی کے تعاون سے تعلیمی اداروں میں بھی آگاہی کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں۔
چیئرمین نی

مزید :

صفحہ آخر -