کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق 82 سالہ شخص کی اہلیہ بھی چل بسیں

  کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق 82 سالہ شخص کی اہلیہ بھی چل بسیں

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے طیارہ حادثے کے 25 دن بعد حادثے کے مقام سے 82 سالہ مسافرکا پاسپورٹ مل گیا۔محمد سلیم اسلم 22 مئی کو ماڈل کالونی میں گرنے والے طیارے میں سوار تھے جن کا پاسپورٹ پی آئی اے حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔پی آئی اے حکام کے مطابق محمد سلیم اسلم کی اہلیہ بھی گذشتہ روز انتقال کر گئیں، دونوں نے رواں سال اپنی شادی کی 67 ویں سالگرہ منائی تھی۔اہلیہ طیارہ حادثے میں شوہر کے جاں بحق ہونے کے 24 دن بعد انتقال کرگئیں۔

اہلیہ چل بسی

مزید :

صفحہ آخر -