پا ک فضائیہ نے کیپٹن ریٹائرڈ سیف الاعظم کی زندگی پر مختصر دستاویزی فلم نشر کر دی
اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے عظیم فائٹر پائلٹ گروپ کیپٹن ریٹائرڈ سیف الاعظم کی زندگی پر مختصر دستاویزی فلم نشر کر دی۔ جنگ ستمبر کے ہیرو گروپ کیپٹن ریٹائرڈ سیف الاعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر دستاویزی فلم نشر کر دی۔ ستارہ جرآت پانے والے اس شیر دل غازی نے1967کی عرب اسرائیل جنگ میں بھی بہادری کے جوہر دکھائے اور تین اسرائیلی طیاروں کو تباہ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سیف الاعظم ایک روز قبل ڈھاکہ میں خالق حقیقی سے جا ملے،ان کا شمار دنیا کے بہترین ہوا بازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔
پا ک فضائیہ