حکومت کا 30جون کے بعد رجسٹریشن کے بغیر وی پی این بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 30جون کے بعد رجسٹریشن کے بغیر وی پی این بند کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ پر ہر طرح کے مواد تک رسائی کیلئے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس سافٹ ویئر کا استعمال کرنیوالے صارفین 30جون تک رجسٹریشن کروالیں دوسری صورت میں وہ مذکورہ سہولت کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری اشتہارات اور نوٹیفکیشن میں انٹرنیٹ صارفین کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ اپنے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر سے 30جون تک وی پی این کی رجسٹریشن کروالیں۔30جون تک رجسٹریشن نہ کروانیوالے صارفین آخری تاریخ کے بعد وی پی این کے کسی بھی سافٹ ویئرز کو استعمال کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔پی ٹی اے کے مطابق 30جون تک تمام صارفین مفت میں انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز سے وی پی این کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔اس ضمن میں پی ٹی اے کی جانب سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں کو 2 فارمز فراہم کیے گئے ہیں جنہیں بھرنے کے بعد صارفین کی رجسٹریشن ہو جائے گی۔
وی پی این

مزید :

صفحہ آخر -