وفاق اور صوبوں سے گریڈ 17کے افسران کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ادارے برائے پارلیمانی خدمات کی رسائی کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پارلیمان او ر اداروں کا آپس میں رابطہ ہو گا تو عوامی مسائل حل ہونگے،ترمیم کے ذریعے سول سرونٹس کے لئے پارلیمانی امور سے متعلق ٹریننگ لازمی قرار دی جائے گی،افسران کے استعداد کار کو بڑھانے کیلئے یہ پلیٹ فارم موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ منگل کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت پاکستان کے ادارے برائے پارلیمانی خدمات میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سول سرونٹس کی ٹریننگ اور پارلیمانی امور و نظام کار کی آگاہی سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادار ے نے سول سرونٹس اور آئینی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ادارے برائے پارلیمانی خدمات کی رسائی کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور پارلیمان او ر اداروں کا آپس میں رابطہ ہو گا تو عوامی مسائل حل ہونگے۔
ہ