چین سے طبی سامان کی چھٹی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی،این ڈی ایم اے

  چین سے طبی سامان کی چھٹی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی،این ڈی ایم اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چین کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے،جہاں طبی سامان کی چھٹی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور چینی سفیر نے ائیرپورٹ پر سامان وصول کیا،اس موقع پرچیئرمین این ڈی ایم اے نے حکومت اور عوام کی طرف سے چین کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ طبی سامان صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو دیا جائے گا،صوبے کورونا کے جتنے ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں کریں، سامان کی کمی نہیں ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ وینٹی لیٹر سے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے،پشاور اور کراچی جاکر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔چین سے آنے والے امدادی طبی سامان میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے ہینڈ سینیٹائزر گلوز سرجیکل اور این نانٹی فائیو ماسک شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے

مزید :

صفحہ آخر -