پاکستان میں کورونا سے اموات ترقی یافتہ ممالک سے کئی گناکم،کورونا ورلڈ میٹر

      پاکستان میں کورونا سے اموات ترقی یافتہ ممالک سے کئی گناکم،کورونا ورلڈ ...

  

کراچی (این این آئی) پاکستان میں کرونا سے مرنے والوں کی شرح اموات دیگر نوّے ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے، کرونا ورلڈ میٹر نے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ پاکستان میں شروع میں تو کرونا کنٹرول میں تھا تاہم گزشتہ دنوں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر پاکستان میں ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور کرونا متاثرین کی اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ دنیا کی پانچویں بڑی آبادی والے ملک پاکستان میں دس لاکھ میں سے 12 افراد روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس کے باعث موت کے منہ میں جارہے ہیں، امریکہ میں یہ شرح دس لاکھ میں سے 357افراد،برازیل میں 208اور روس میں 49ہے، برطانیہ میں 615،اسپین میں 580،اٹلی میں 568افراد ہر دس لاکھ میں سے کرونا کیباعث موت کا شکار ہورہے ہیں۔کرونا متاثرین کے حوالے پیش کیے گئے ورلڈ میٹر کے اعداد و شمار کے حساب سے بھی پاکستان 70 ترقی یافتہ ممالک سے کئی گناکم ہے جہاں ہر دس لاکھ میں سے روزانہ کی بنیاد پر 655 افراد کرونا میں مبتلا ہورہے ہیں۔

کورونا اموات

مزید :

صفحہ آخر -