پنجاب کا پولیو مہم جولائی کے وسط سے دوبارہ آغاز کرنے کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی) صوبہ پنجاب میں پولیو مہم جولائی کے وسط سے دوبارہ آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پولیو مہم تمام ایس او پیز پر عمل کرکے دوبارہ شروع کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب انتظامیہ نے صوبے میں دوبارہ پولیو مہم کے آغاز کا فیصلہ کرلیا ہے، پولیو مہم کو دوبارہ شروع کرنے کے ایس او پیز کے حوالے سے مشاورت مکمل ہوگئی، مشاورت میں تمام حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پنجاب کے سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ کروناوائرس کی وجہ سے پولیو مہم تعطل کا شکارتھی، مہم کے آغاز سے قبل پولیو ورکرز کی ٹریننگ کرائی جائے گی۔
پولیومہم