ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو37کروڑ20 لاکھ ڈالردرکار

ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو37کروڑ20 لاکھ ڈالردرکار

  

نیو یارک (آئی این پی)نائب ترجمان اقوام متحدہ نے کہاہے کہ پاکستان کوٹڈی دل کے نقصانات کاتخمینہ لگانے اوراس پرقابوپانے کے لئے آئندہ تین برسوں میں اضافی امداد کے علاوہ 37کروڑ 20لاکھ ڈالر درکار ہیں۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیزحق نے اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ٹڈی دل کے حملے سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے۔ موسم گرما کے اختتام تک مزیدنقصان ہونے کااندیشہ ہے۔اقوام متحدہ کاخوراک اورزراعت کاادارہ حکومت پاکستان کو ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے رہنمائی اورتکنیکی معاونت فراہم کررہاہے۔ خوراک اورزراعت کاادارہ اورخوراک کاعالمی پروگرام اقوام متحدہ کے شراکت داروں کے ساتھ مل کراورحکومت پاکستان کے اشتراک سے ٹڈی دل سے بری طرح متاثر ہونے والے اضلاع کی ضروریات کاتخمینہ لگائے گا۔ان اضلاع کوگزشتہ اٹھارہ ماہ سے خشک سالی، سیلابی ریلوں،شدیدسردی اورکوروناوائرس سمیت دوسرے مسائل کاسامنابھی ہے۔

نائب ترجمان یواین

مزید :

صفحہ آخر -