ماسک سمیت تمام حفاظتی اقدامات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں: گورنر پنجاب

  ماسک سمیت تمام حفاظتی اقدامات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں: گورنر پنجاب

  

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہونیوالے50ہزار سے زائد افراد سے اپنا پلازمہ عطیہ کر نے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں موقعہ دیا ہے کہ وہ کورونا وباء میں مبتلا مریضوں کی جان بچانے میں ان کی مدد کریں۔ ہم سب نے ملکر پاکستانی عوام کو کورونا وباء سے بچانا ہے۔ ماسک سمیت تمام حفاظتی اقدامات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ کورونا سے بچنے کیلئے حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملددرآمد کر نا ہوگا اسکے علاوہ وباء سے بچاؤ کا کوئی آپشن نہیں۔منگل کے روز جاری اپنے ویڈیو پیغام میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بد قسمتی سے کورونا مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں خطر ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور صرف لاہو ر میں 20ہزار سے زائد کورونا کے مر یض ہیں اسی وجہ سے حکومت کو سمارٹ لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کر نے پڑ ے رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ان مشکل تر ین حالات میں 50ہزار سے زائد ایسے خوش قسمت افراد بھی موجود ہیں جنہوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل وہ صحت یاب ہوچکے ہیں میں ان صحت یاب ہونیوالے افراد کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے ان سے بھر پور اپیل کرتاہوں کہ وہ صحت یاب ہونے کے بعد اب اپنا پلازمہ ضرور عطیہ کریں کیونکہ ان کا عطیہ کردہ پلازمہ کورونا مریضوں کی جان بچاسکتا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا اور کورونا کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کو بھی عوام نظر انداز کرتے رہے ہیں مگر اب وقت آچکا ہے کہ کورونا کے بچاؤ کے ایس او پیز پر ہر صورت اور ہر جگہ مکمل عملدرآمد کر نا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ پبلک مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دینا حکومت کا انتہائی اہم فیصلہ ہے اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اور اپنے خاندان کے لولوگوں کو کورونا سے بچانے کیلئے ماسک سمیت تمام حفاظتی اقدامات پر عملد رآمد یقینی بنائے اور جولوگ اب بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومتی ایس او پیز پر عمل نہیں کر یں گے حکومت ان کے خلاف حکومت سخت ایکشن لے گی۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -