ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنس کا ترمیمی بل منظور
اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا، بل کے مطابق ایک رکن پارلیمنٹ کو 25 ایئر ٹکٹس کے بجائے اس کے برابر ٹریول ووچرز مل سکیں گے،ارکان پارلیمنٹ کو پہلے سالانہ پچیس ایئر ٹکٹس کی اجازت تھی۔منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل پر غور کیا گیا جس کے بعد بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، بل کے مطابق ایک رکن پارلیمنٹ کو 25 ایئر ٹکٹس کے بجائے اس کے برابر ٹریول ووچرز مل سکیں گے،ارکان پارلیمنٹ کو پہلے سالانہ پچیس ایئر ٹکٹ کی اجازت تھی،رکن پارلیمنٹ کے اہل خانہ بھی اس سہولت سے مستفید ہوں گے، چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ٹریول ووچرز کی سہولت سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ نہیں پڑے گا، بزنس کلاس ایئر ٹکٹ کو ٹریول ووچرز میں تبدیل کیا گیا ہے،ایوان بالا کے تمام اراکین امیر نہیں ہیں۔
ترمیمی بل منظور