سمال انڈسٹری کے صدر نے وزیر صحت کی توجہ کورونا نتائج میں تاخیر کی طرف دلائی

  سمال انڈسٹری کے صدر نے وزیر صحت کی توجہ کورونا نتائج میں تاخیر کی طرف دلائی

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور چیمبر آف سمال انڈسٹری کے صدر عاطف حلیم نے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کی توجہ کورونا ٹیسٹ کے نتائج میں تاخیر کی طرف مبذول کرانے کیلئے خط لکھا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ لینے کے بعد نتائج کیلئے 10روز سے زیادہ کا انتظار کروایا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب تمام پرائیوٹ ہسپتال اور لیبارٹریزمہنگے داموں ٹیسٹ کر کے 2 روز کے اندر اندر ریزلٹ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک کی رپورٹ کے مطابق 2400 ٹیسٹ تاخیر کا شکار ہیں جن میں ڈاکٹرز، نرسز، صحافی اور تاجر برادری شامل ہیں جو کہ شدید زہنی تنا کا شکار ہے اور انہیں مجبور کی جارہا ہے کہ مختلف پرائیوٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے مہنگے داموں میں اپنے کورونا ٹیسٹ کروائیں انہوں نے وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ غریبوں پر رحم کریں اور فل فور ایکشن لیں کہ سرکاری ہسپتالوں میں لیئے گئے ٹیسٹ کا ریزلٹ جلد از جلد مریضوں کو دیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -