کورونا وائرس، تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے خصوسی ایس او پیز تشکیل دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کیلئے خصوصی ایس او پیز تشکیل دئیے جائیں،ایس او پیز اور تعلیم ادارے و مدارس کھولنے کیلئے بین الصوبائی کمیٹی کا اجلاس جولائی کے آغاز میں طلب کیا جائے گا،بین الصوبائی کمیٹی کی سفارشات کے تحت ملک میں کرونا کی صورتحال کے مطابق تعلیمی ادارے کھولے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔منگل کو وزارت تعلیم میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود کی موجودگی میں تعلیمی اداروں کے کھولے جانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ تعلیمی اداروں کو کھولے جانے کے لیے خصوصی ایس او پیز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ تعلیمی اداروں کے لیے ماڈل ایس او پیز ابتدائی طور پر وفاقی دارالحکومت میں نافذ کیے جائیں گے۔ ایس او پیز اور تعلیم ادارے و مدارس کھولے جانے کے لیے بین الصوبائی کمیٹی کا اجلاس جولائی کے آغاز میں طلب کیا جائے گا۔ بین الصوبائی کمیٹی کی سفارشات ملک میں کرونا کی صورتحال کے مطابق تعلیمی ادارے کھولے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے سبب ملک بھر کے تعلیمی ادارے تیرہ مارچ کی شام سے اب تک بند ہیں اور 15 جولائی تک کھولے جانے پر پابندی ہے۔
ایس او پیز