پی آئی اے نے پروازوں کیلئے چیک ان کاؤنٹرز کا وقت بدل دیا

پی آئی اے نے پروازوں کیلئے چیک ان کاؤنٹرز کا وقت بدل دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)پی آئی اے ائر پورٹ پرمسافروں کے درمیان سماجی فاصلہ کیلئے وضع کردہ بین الاقوامی قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ مسافر ائر پورٹ پر ہیلتھ چیک اور سکریننگ کی وجہ سے تاخیر سے چیک ان کاؤنٹرز پر پہنچتے ہیں۔جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں کی بروقت روانگی کے لئے چیک ان کاؤنٹر کی بندش کے اوقات کارمیں تبدیلی کی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک پروازوں کے لئے چیک ان کاؤنٹرز اب پرواز کی روانگی سے 45 منٹ قبل بند کر دیئے جائیں گے جبکہ بین الاقوامی پروازوں کی روانگی سے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ قبل چیک ان کاؤنٹرز بند کر دئے جائیں گے۔پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی مطلوبہ پرواز کے لئے چیک ان کاؤنٹرز کی بندش سے قبل پی آئی اے کاؤنٹر پر پہنچیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ان اوقات پرفوری طور پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ مسافروں کو ان اوقات کی اطلاع بذریعہ پی آئی اے کال سینٹر، بکنگ دفاتر اور ٹریول ایجنٹس کے ذریعے دی جارہی ہے۔
وقت تبدیل