نامور صحافی اور ادیب ساجد ٹکر پختون میگزین کے ایڈیٹر مقرر

نامور صحافی اور ادیب ساجد ٹکر پختون میگزین کے ایڈیٹر مقرر

  

پشاور(پ ر) خیبرپختونخوا کے نامور نوجوان صحافی اور ادیب ساجد ٹکر کو باچاخان ٹرسٹ کے زیراہتمام ماہنمامہ پختون کا نیا مدیر (ایڈیٹر) مقرر کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں باچاخان مرکز سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردی گیا ہے۔ باچاخان ٹرسٹ کے سی ای او ایمل ولی خان نے انکی تقرری کی منظوری دے دی۔ ساجد ٹکرگذشتہ 15سالوں سے مختلف ملکی و بین الاقوامی صحافتی اداروں سے وابستہ رہے ہیں اور ادب میں بھی مختلف تحاریر کرتے چلے آرہے ہیں۔ ایمل ولی خان نے انکی تقرری پر مبارکبا د دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انکا تجربہ اور محنت پختون میگزین کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے گی۔ ماہنامہ پختون باچاخان کی فکر کی ترجمان ہے اور یہ ترجمان قائم و دائم رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -