سی وی ٹی اور اشٹام ڈیوٹی ایک فیصد کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے

سی وی ٹی اور اشٹام ڈیوٹی ایک فیصد کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے

  

لاہور(رپورٹ میاں اشفاق انجم تصاویر ایوب بشیر) وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ بھی خوش آئند ہے سی وی ٹی اور اشٹام ڈیوٹی ایک فیصد کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ایف بی آر ٹیبلز ویلیو ایشن ایک سال کے لیے موخر کرنے اور پراپرٹی ٹیکس کی دو اقساط میں وصولی اچھا ریلیف ہے۔ پراپرٹی بلڈرز اور ڈویلپرز سے 50 روپے فی مربع فٹ اور 100 روپے فی مربع گز ٹیکس کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔ڈی سی ریٹس میں کمی کی جائے۔پراپرٹی کے کاروبار کی بحالی تعمیراتی شعبہ میں کام کرنے کے آغاز سے درجنوں صنعتیں چلیں گی روزگار میں اضافہ ہو گا ڈی ایچ اے اور ایل ڈی اے سمیت ہر ضلع کی ہاوسنگ اتھارٹی ٹرانسفر فیسوں میں کمی کرنے کا اعلان کرے اور ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کے عمل کو تیز کیا جائے FBRاور نیب کا خوف کم کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب منتخب نمائندوں سے مشاورتی عمل کا آغاز کریں ان خیالات کا اظہار سنیئر ریئل اسٹیٹ ایجنٹس بلڈرز اور ڈویپلرز نے پنجاب کے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بی ٹی این کے چیئرمین یونٹی اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹیو طارق منیر سینئر وائس چیئرمین ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس اسوسی ایشن لاہور میجر غلام محی الدین الخدمت گروپ کے سرپرست حسن اختر عباسی سہارا گروپ کے میاں شاہ جہاں سیکرٹری فنانس ذولفقار حسن، شیرانوالہ اسٹیٹ کے میاں حاجی رمضان،سٹی اسٹیٹ کے طیب چوہدری،ویلیو مارکیٹنگ کے میاں ذاہد اسلام، تاج اسٹیٹ کے عامر عظمت شیخ،اسٹیٹ فاریو کے سید خرم گیلانی، نیو لاہور اسٹیٹ کے ارشد نجمی، بحریہ ٹاون کے سجاد انور،نعیم بھٹی، عمران نیازی، ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس اسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلا عات علی اکبر بھٹی۔ جوائنٹ سیکرٹری میاں احمد یاسر،ریلٹرز گروپ کے اعجاز امین چوہدری، میڈیا کمیٹی کے چیئرمین عقیل ملک نے کہا ہے وفاقی کے ساتھ صوبائی بجٹ بھی خوش آئند ہے۔طارق منیر کا کہنا تھا پنجاب حکومت نے CVTاور اشٹام ڈیوٹی ایک فیصد کر کے وعدہ پورا کیا ہے۔میجر غلام محی الدین نے کہا ہے تعمیراتی شعبہ کی سرپرستی کی ضرورت ہے،حسن اختر عباسی کا کہنا ہے ایف بی آر ٹیبلز کی ویلیو ایشن کا ایک سال کے لیے التوا بہتر اقدام ہے۔ فنانس سیکرٹری ذولفقار حسن نے کہا ہے بلڈرز اور ڈویلپرز پر 50 روپے اور 100 روپے فی مربع فٹ اور مربع گز ٹیکس مسترد کرتے ہیں۔ میاں زاہد اسلام نے کہا ہے ہاوسنگ سکیم میں بلاوجہ کی تاخیر کا عمل نقصان دہ ہے۔ارشد نجمی نے کہا ہے وفاقی بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس اور کیپٹل گین ٹیکس کا خاتمہ مثبت اقدام ہے۔پنجاب کا بجٹ الفاظ کاگورکھ دندہ ہے، رانا افتخار نے کہا ہے پراپرٹی ٹیکس کی دو اقساط کرنا خوش آئند ہے، اعجاز امین چوہدری نے ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو سراہا ہے، میاں شاہ جہاں نے کہا ہے۔ٹیکس کو دوستانہ بنانے کی ضرورت ہے، میاں احمد یاسر نے کہا ہیاسوسی ایشن کی کوششوں سے ریلیف ملاہے خیر مقدم کرتے ہیں۔علی اکبر بھٹی نے کہا ہے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ریلیف کسی ایک فرد کی وجہ سے نہیں الخدمت گروپ کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، عقیل ملک، عامر عظمت شیخ، طیب چوہدری،حاجی رمضان، راشد خان، نعیم بھٹی، سجاد انور، عمران نیازی، خرم گیلانی نے پراپرٹی ڈویلپرز اور بلڈر پر مسلط کئے گئے ٹیکس واپس لینے اور ڈی سی ریٹس میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

پراپرٹی بلڈرز

مزید :

صفحہ آخر -