صوابی،ڈاکٹر شمس الرحمان قتل،قاتل اسلحہ سمیت گرفتار

صوابی،ڈاکٹر شمس الرحمان قتل،قاتل اسلحہ سمیت گرفتار

  

صوابی (بیورورپورٹ) یار حسین پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران مقتول ڈاکٹر شمس الرحمن کے قاتل کو آلہ قتل پستول سمیت ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی تاج محمد خان اور ایس ایچ او شہزاد خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او راز محمد خان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 23اکتوبر 2018کو ڈاکٹر شمس الرحمن سکنہ سرد چینہ معمول کے مطابق اپنے کلینک سے واپس گھر جارہے تھے کہ راستے میں تاک میں بیٹھے ملزم نے پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا انہوں نے بتایا کہ مبینہ ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس آفسران کی قیادت میں ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے ان کی قیادت میں ایک کارروائی کے دوران مبینہ ملزم عمران سکنہ خورو دو بیان کو آلہ قتل پستول سمیت ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اعتراف جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ مقتول کے ساتھ کچھ عرصہ قبل تکرار ہوئی تھی جس پر ان کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -