صوابی،گیس سلنڈر میں زخمی خاتون چل بسی

صوابی،گیس سلنڈر میں زخمی خاتون چل بسی

  

صوابی(بیورورپورٹ) موضع بام خیل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے شدید جھلسنے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز موضع بام خیل میں ضیاء اللہ کے گھر میں کھانہ پکانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹ جانے سے بچی سمیت پانچ خواتین برُی طرح جھلس گئی تھی جنہیں فوری طور پر خیبر میڈیکل ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا جھلسنے والی خاتون میں سے ضیاء اللہ کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لا کر منگل کے روز چل بسی۔ متوفیہ کو منگل کی شام موضع بام خیل میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -