پشاور، ریلوے پر یم یونین کا وفاقی بجٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور، ریلوے پر یم یونین کا وفاقی بجٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)ریلوے پریم یونین سی بی اے پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کیسامنے وفاقی بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں پر کالی پٹیاں باندھ کر حکومت وقت کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر ائی ایم ایف زدہ بجٹ نامنظور نامنظور کے نعرہ درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر مہرعلی ہوتی و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین آج مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ کی ھدایت پر مزدور دشمن بجٹ کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہیں ریاست مدینہ کے دعوے دار حکومت نے وفاقی ملازمین کو بجٹ میں نظرانداز کر دیا جو کہ قابل مذمت ہے اور ناقابل قبول ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور وفاقی ملازمین کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے بصورت دیگر مرکز کی ھدایت پر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -