نوشہرہ، مختلف واقعات کے دوران 3افراد جاں بحق، 4زخمی
نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ میں تین مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق چار افراد شدید زخمی زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کی ٹیم نے اسپتال پہنچا دیا تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ نوشہرہ: جی ٹی روڈ پشتون گہڑی نوشہرہ سوزوکی مہران کار کا روڈ ایکسیڈنٹ۔تیز رفتار مہران کار کی درخت سیٹکرانے سے نوجوان جاں بحق نوشہرہ جی ٹی روڈ پر سوزوکی مہران تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وحیدالرحمان ولد غنی الرحمان ساکن بابی قدیم تار جبہ موقع پر جانبحق ھوگیا مرحوم وحید الرحمن چراٹ سیمنٹ فیکٹری میں ملازم تھادوسرا واقعہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے صالح محمد ولدثمر خان زڑہ مینہ کو قتل کردیا ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تیسرا واقعہ امان گڑھ کے قریب کے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کرکے نور شاہد اللہ کو قتل کر دیا ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ٹریفک حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو نوشھرا نے نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا۔