ولی خان بابرکا اصل قاتل لندن میں بیٹھا ہے،فوادچو دھری
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا ہے کہ ولی خان بابر کا اصل قاتل تو لندن بیٹھا ہے، آلہ کار کی گرفتاری نے یاد کرایا کہ کراچی پر کیسا مافیا راج کرتا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ اگرچہ ولی خان بابر کا اصل قاتل تو لندن بیٹھا ہے لیکن آلہ کار کی گرفتاری نے یاد کرایا کہ کراچی پر کیسا مافیا راج کرتا تھا، آج کا کراچی اس جبر کے شکار کراچی کے مقابلے میں جنت ہے، کراچی نے بہت لہو دیکھا ہے برطانیہ کو پاکستان کے مجرم حوالے کرنے چاہئیں تا کہ اصل شیطان انجام کو پہنچیں۔
فواد چودھری