پشاور،لائیو سٹاک ایکسٹینشن ملازمین کا بحالی بارے احتجاجی مظاہرہ

پشاور،لائیو سٹاک ایکسٹینشن ملازمین کا بحالی بارے احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)لائیو سٹاک ایکسٹینشن پراجیکٹ ملک ملازمین نے بحالی کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی کی قیادت وقار احمد، واجد علی، عمر، اکرام، تیمور، منصور، حافظ رحیم شاہ اور دیگر ساتھیوں نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع کے پروجیکٹ ملازمین کی طرح ہمیں بھی بحال کر کے ہمیں اپنے بچوں کیلئے رزق کمانے کا موقع دیا جائے کیونکہ بحالی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں فاقوں نے ڈھیرے جما رکھے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں بھی جلد از جلد بحال کی اجائے جیسے ضم شدہ اضلاع کے ملازمین کو ائین کے مطابق بحال کی گیا ہے بصورت دیگر صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -