ٹانک،جنوبی وزیرستان کمین اور لدھا میں آن لائن کلاسز کا اجراء

ٹانک،جنوبی وزیرستان کمین اور لدھا میں آن لائن کلاسز کا اجراء

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان پاک ارمی کے زیراہتمام تحصیل مکین اور لدھا میں طلبا کیلئے ان لائن کلاسز کا اجراء کردیا گیا، تفصلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کیتحصیل مکین اور لدھا کے علاقہ سام میں پاک آرمی کی زیرنگرانی کورونا وائرس اور لاک ڈاون سے متاثرہ طالب علموں کیلئے ان لائن کلاسوں کا اجراء کردیا گیا ہے جسمیں ابتدائی روز کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کرکے جدید تقاضوں کے مطابق اور نیٹ سہولت کی بدولت اپنی تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی ہیں، عوامی سماجی حلقوں نے پاک فوج اور 34 میکانائزڈ بریگیڈ اسمان منزہ کا طلباء کیلئے ان لائن کلاسیں شروع کرنے اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم کی فروغ کیلئیان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -