درجہ چہارم ملازمین کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

درجہ چہارم ملازمین کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان درجہ چہارم کلاس فورم ملازمین ایسوسی ایشن کے صدر اکبر خان مہمند کی زیر صدارت احتجاجی مظاہرہ جی ٹی روڈ پر کیا گیا جس میں جنرل سیکرٹری اشفاق احمد، قاصم خان اور بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے جبکہ حکومتی کی جانب سے وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ہٹ دھرمی ہے جو ملازمین کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لیں اگر تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا تو جار ی شیڈول کے مطابق صوبہ بھر میں احتجاج جاری رہے گا اور پاکستان کی سطح پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔