شہباز گل کو فضول بیان بازی کا نمونیہ ہوگیا ہے،نفیسہ شاہ

  شہباز گل کو فضول بیان بازی کا نمونیہ ہوگیا ہے،نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ شہباز گل کو فضول بیان بازی کا نمونیہ ہوگیا ہے، قوم کو معلوم ہے آصف زرداری جمہوریت دشمنوں کے دل میں تیر کی طرح چبھ رہے ہیں،فرانس کی عدالت کے فیصلے میں آصف علی زرداری کا کوئی ذکر تک نہیں،جھوٹے الزامات کی سیاست کرنے والے بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں ہونگے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی سے نوازا،میراج طیارے بھی شہید بی بی کا ملک کو تحفہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ میثاق جمہوریت ہی آئین کو پامال کرنے والوں کیلئے رکاوٹ ہے، بلاول بھٹو کو اپنے والد آصف علی زرداری پر فخر ہے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جمہوریت پسندوں کو آصف زرداری پر ناز ہے،معاون خوامخواہ اپنے لیڈر کی کون کون سی نالائقیوں کو چھپائیں گے۔

نفیسہ شاہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -