راولپنڈی، نجی آئل کمپنی کے گودام میں آتشزدگی، قریبی گھر بھی لپیٹ میں آ گئے

راولپنڈی، نجی آئل کمپنی کے گودام میں آتشزدگی، قریبی گھر بھی لپیٹ میں آ گئے

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آتشزدگی کا یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے کلیام موڑ کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کیمطابق راولپنڈی میں کلیام موڑ کے قریب نجی آئل کمپنی کے گودام میں آتشزدگی کی وجہ سے آسمان پر دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ آگ نے قریبی گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔فائر بریگیڈ کا عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے تاہم مزید پانچ آگ بجھانے والی گاڑیاں اور ایک سپیشل ویکل بھی موقع پر روانہ کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جہلم سے بھی ریسکیو ٹیموں کو طلب کر لیا گیا ہے۔

آتشزدگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -