سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 194.61پوائنٹس اضافہ، ڈالر اور سونا بھی مہنگا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 194.61پوائنٹس اضافہ، ڈالر اور سونا بھی مہنگا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں بھی39ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،تیزی کے سبب67فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز،کیمیکل،پیٹرولیم سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس34138پوائنٹس کی بلد سطح کو چھو گیا تاہم کاروباری کے اختتام تک انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا مگرانڈیکس 34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر ہی بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 194.61پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 33824.51پوائنٹس سے بڑھ کر 34019.12پوائنٹس پر جا پہنچا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 83.12پوائنٹس کے اضافے سے14746.73پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24223.28پوائنٹس سے بڑھ کر 24373.35پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 39ارب76کروڑ10لاکھ47ہزار393روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب18ارب 16کروڑ86لاکھ 35ہزار889روپے سے بڑھ کر 64کھرب57ارب 92کروڑ96لاکھ 83ہزار282روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 6ارب روپے مالیت کے 21کروڑ79لاکھ 25ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 8ارب روپے مالیت کے 26کروڑ28لاکھ 39ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 375کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 252کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،92میں کمی اور 31کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ6لاکھ،ایگری ٹیک 1کروڑ10لاکھ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 80لاکھ57ہزار،لوٹے کیمیکل 80لاکھ24ہزار اور ہم نیٹ ورک 78لاکھ71ہزار حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 75.00روپے کے اضافے سے 7090.00روپے اور ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 24.90روپے کے اضافے سے 1233.39روپے ہو گئی جبکہ 134.00روپے کے کمی سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت 6401.00روپے اور 21.00روپے کی کمی سے فیصل اسپننگ کے حصص کی قیمت 259.00روپے پر آ گئی۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 164.80روپے سے بڑھ کر164.85روپے اور قیمت فروخت164.90روپے سے بڑھ کر165.15روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 164.40روپے سے بڑھ کر164.80روپے اور قیمت فروخت 165روپے سے بڑھ کر165.30روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے یورو کی قیمت خرید 182روپے سے بڑھ کر184روپے اور قیمت فروخت184روپے سے بڑھ کر186روپے ہو گئی اسی طرح3روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 202روپے سے بڑھ کر205روپے اور قیمت فروخت204روپے سے بڑھ کر207روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا اور ایک بار پھر ایک تولہ سونا99ہزار روپے کے قریب پہنچ گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ میں 18ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1730ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 900روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت98ہزار900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت772روپے کے اضافے سے 84ہزار791روپے ہو گئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -