پشاور، سات ڈویژنل لیول پر بنائی گئی ڈبلیوایس ایس کمپنیوں کے مابین آن لائن سیمینار

پشاور، سات ڈویژنل لیول پر بنائی گئی ڈبلیوایس ایس کمپنیوں کے مابین آن لائن ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کی سات ڈویژنل لیول پر بنائی گئی واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسزکمپنیوں کے مابین کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات اور اور اس کے نتیجے میں ہونے والے تجربات کے حوالے سے ایک آن لائن سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس آن لائن سیمینار میں تمام کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سیمینا رمیں واٹر ایکسپرٹ مسرور احمد اور منیجر ٹورنٹو میونسپلٹی کینیڈا کے فیصل شاہین نے خصوصی شرکت کی۔واٹر ایکسپرٹ مسرور احمد نے تمام واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیز کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمپنیوں نے روزمرہ کی خدمات اور فرائض کے ساتھ ساتھ کورونا وائر س سے نمٹنے کے لئے بروقت اور مناسب اقدامات اٹھائے۔ اس لئے ضروری تھا کہ تمام کمپنیاں اپنے تجربات اور کورونا وائرس سے نمٹنے میں پیش آنے والے مسائل اور چیلینجز ایک دوسرے کے ساتھ شئیر کرسکیں۔ انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہو ں نے اس سیمینار کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تما م انتظامات کئے اور ایبٹ آباد اور مردان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سیمینار کے اہم نکات کو محفوظ کر کے ریکارڈ کا حصہ بنایا۔مسائل کے حوالے سے تما م کمپنیوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہمارے عملے اور سٹاف کو اس وبا ء سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے کوئی خاص ٹریننگ نہیں دی گئی تھی اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کوئی وا ضح حکمت عملی جاری کی گئی تھی جس کی وجہ سے تما م کمپنیوں نے اپنی معلومات اور صلا حیتوں کو بروئے کار لاکر مختلف اقدامات اٹھائے۔ اس سلسلے میں مزید آن لائن سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ٹورنٹو میونسپلٹی کے منیجر فیصل شاہین نے کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات اور اس دوران عوام کو دیئے گئے ریلیف کے بارے میں سیمینار کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ سیمینار کے آخر میں تمام شرکاء اس بات پر متفق ہوئے کہ ناگہانی آفتوں جیسے کورونا یا سیلاب کے لئے تمام واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیوں کے لئے ضلعی حکومت کی جانب سے ایمرجنسی ریسپونس فنڈ قائم کرنا چاہیئے تاکہ کمپنیاں ایسی آفتوں کا مقابلہ آسانی سے کرسکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -