اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اور نقدی چھیننے والے تین ملزمان گرفتار

اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اور نقدی چھیننے والے تین ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقوں میں سرگرم راہزن گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق منظم راہزن گروہ سے جو اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی چھیننے میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 14 عدد قیمتی موبائل فونز، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی ذاکر اللہ ولد اشرف خان نے تھانہ پشتخرہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر اس سے قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ حسن جہانگیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی، جس پر ایس ایچ او کامران خان نے راہزنی کے وارداتوں میں ملوث راہزن گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت تین ملزمان جمیل ولد فیض اللہ، عامر سہیل ولد جمال حسین اور محمد علی ولد شربت علی ساکنان نواں کلے کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے چھینے گئے 14 عدد قیمتی موبائل فونز، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -