کورونا سے صحت یاب شخص کاپلا زما 2 مریضوں کیلئے سود مند،ڈاکٹر شمسی

  کورونا سے صحت یاب شخص کاپلا زما 2 مریضوں کیلئے سود مند،ڈاکٹر شمسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(این این آئی) کورونا وائرس سے علاج کے لئے ملک بھر میں اب تک 230سے زائد مریضوں کو پلازما فراہم کیا جاچکا ہے، پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق تقریبا 20 ہزار افراد کے پلازما کی ضرورت ہے جس کیلئے ہمیں طویل سفر طے کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے فارما سیوٹیکل کمپنی ہلٹن فارما کے تحت منعقدہ ویب سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہلٹن فارما پاکستان میں کورونا وائرس کے آغاز سے ہی اپنی تحقیقی گرانٹ اور تکنیکی معاونت کے ذریعے این آئی بی ڈی کے ساتھ پلازمہ تھراپی کے تجربات میں معاونت فراہم کررہا ہے۔ اس ویب سیمینار ہلٹن فارما کے آفس میں منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر کے ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز نے شرکت کی جس میں ڈاکٹروں کو پلاسما کے حصول کا عمل دکھایا اور واضح کیا کہ کورونا سے صحت یاب مریض چار سے پانچ بار پلاسما عطیہ کرسکتا ہے اور ہر بار ملنے والے پلاسما سے دو مریضوں کی مدد ہوسکتی ہے۔انہوں نے کورونا کی بغیر علامات والے افراد میں اینٹی باڈیز ٹیسٹ کے لئے پائیدار کٹس کی فراہمی کا انتظام کرنے پر ہلٹن فارما کے اضافی تعاون کا اعتراف کیا۔
ڈاکٹر شمسی