بنوں، انتظامیہ کی مزانگلہ چیک پوسٹ پر تعمیراتی کام میں سست روی پر برہمی

  بنوں، انتظامیہ کی مزانگلہ چیک پوسٹ پر تعمیراتی کام میں سست روی پر برہمی

  

بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ پیاؤ خان اور سی اینڈ ڈبلیو آفسران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بنوں نے میریان روڈ پولیس سٹیشن تا ہویدبراستہ مزانگہ چیک پوسٹ روڈکا اچانک دورہ کیا، کوالٹی، کام میں سستی اور سلوپ دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا انہوں نے موقع پر آفسران کو ہدایات جاری کی کہ کام میں مزید تیزی لاکر کوالٹی کوبرقراررکھا جائے تاکہ لوگوں کو تکلیف سے بچا جاسکے ڈپٹی کمشنر بنوں نے واضح کیا کہ لاک ڈاون کے پیش نظر عوام گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں اسی لئے کام تیزی کے ساتھ انجا م دیا جائے اور کام کرنے والے مزدور ماسک کا استعمال کریں اسکے علاوہ سماجی دوری برقراررکھنے کابھی مشورہ دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -