دیر بالا،اے ڈی سی خورشید عالم کا اچانک نادرا دفتر کا دورہ
پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیر بالاخالداقبال خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا خورشید عالم نے آج نادرا دفتر دیر بالا کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انھوں نے حکومتی ایس۔او۔پیزکا تفصیلی جائزہ لیا انھوں نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو برقرار رکھیں تاکہ ناخوشگوار حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر دیر بالاخالداقبال خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا خورشید عالم کی زیر صدارت ضلعی جرگہ ہال ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹجنسی پلان اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے آج ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں تمام محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر حکومتی احکامات کی روشنی میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں ضلع بھر کے دکانداروں کو مختص شُدہ اوقات میں ایس۔او۔پیز کے مطابق کاروبار کرنے کے طریقہ کار کا فیصلہ کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء اور ضلع بھر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے کرونا وائرس سے لوگوں کو بچانے اور سماجی فاصلہ سمیت تمام احتیاطی تدابیر اپنانے میں کردار ادا کرنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ تمام محکموں سمیت طبی عملہ کی خدمات نہایت قابل فخر ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ تمام کاروباری حضرات اورضلع بھر کے عوام حکومتی ایس۔او۔پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس وبائی مرض کو شکست دینے میں ضلعی انتظامیہ دیر بالا اور محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔