شانگلہ،ایس او پیز کیخلاف ورزی،متعدد گرفتار،مقدمات درج

شانگلہ،ایس او پیز کیخلاف ورزی،متعدد گرفتار،مقدمات درج

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا، قانون سب کے لئے برابر ہے، جب تک شہری ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرتے، کورونا وائرس کی روک تھام مشکل ہوگی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈی پی او ملک اعجاز کی خصوصی ہدایت پر تینوں سرکلز کے سب ڈویڑنل پولیس افسران کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کروائی کرتے ہوئے درجنوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں بازاروں میں ماسک، گلوز اور سنیٹائزر کے استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف نے 25افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہے اسی طرح ایس ایچ او تھانہ چوگا عثمان منیر نے 17،ایس ایچ او تھانہ چکیسر حبیب شاہ نے16، ایس ایچ او تھانہ بشام محمد علی نے 15، ایس ایچ او تھانہ دندئی فضل الٰہی نے 14، ایس ایچ او تھانہ الوچ نے15 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے ایک بار پھر شانگلہ کے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے آپ اپنے پیاروں اور دوسروں کی زندگیاں داؤ پر مت لگائیں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر قانون حرکت میں آئیگا اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی گھروں سے بغیر کسی ضروری کام کے باہر نہ نکلیں ماسک،گلوز اور سنیٹائزرکے استعمال کو یقینی بنائیں تب تک ہم سب نے ملکر اس موذی وباء کو شکست دینا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -