باڑہ،کورونا رپورٹ ہونے کے بعد ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن

باڑہ،کورونا رپورٹ ہونے کے بعد ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان)کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات اور بچاو کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر خیبر نے ضلع خیبر کے تین تحصیلوں میں جن جگہوں پر کرونا وائرس زیادہ رپورٹ ہوا ہے۔ ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈان کی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس میں تحصیل باڑہ کا علاقہ بر قمبر خیل سم بابا اور توت ڈھنڈ شامل ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق لاک ڈان کئے گئے علاقوں میں غیر ضروری آنے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ تمام متعلقہ علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مقامی پولیس کو کرونا وائرس ایس او پیز اور نوٹیفیکیشن میں وضع کئے گئے احکامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکم نامہ جاری کیاہے۔ تیزی سے کرونا وبا پھیلنے کی وجہ سے باڑہ بر قمبر خیل سم بابا اور توت ڈھنڈ،جمرود میں ٹی ڈی بازارجبکہ لنڈیکوتل میں زرگران کلی میں تاحکم ثانی لاک ڈاون کا نفاذ کردیا گیا ہے جہاں پرہرقسم ہجوم، تقریبات اور ایک جگہ جمع ہونے پر سخت پابندی لگادی گئی ہے۔تاہم جولوگ خوراکی اشیا، دوائی اور دیگر ضروری اشیا سپلائی کرتا ہے تو انکو نشاندہی پر جانے دیا جائے گاضلعی انتظامیہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -