وزیر اعلیٰ اور ا ن کی ٹیم عوا م کی خدمت کیلئے کوشاں ہے،اعجاز چودھری

وزیر اعلیٰ اور ا ن کی ٹیم عوا م کی خدمت کیلئے کوشاں ہے،اعجاز چودھری

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور انکی ٹیم دن رات عوام کی خدمت کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے، ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن کرکے صرف اپنی جیبیں بھری ہیں، مشکل ترین حالات کے باوجود وفاقی اور پنجاب حکومت نے شاندار عوامی بجٹ پیش کیا، پنجاب اسمبلی کے اندر ن لیگ کی ڈرامے بازی اور غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، نام نہاد اپوزیشن کے پاس جھوٹ بولنے اور شور شرابہ کرنے کے سوا کچھ نہیں بچا،پی ٹی آئی کی حکومت کا بجٹ میں نیا ٹیکس نہ لگانا قابل ستائش ہے۔

، ترقیاتی بجٹ میں اضافہ احسن قدم ہے، وزیراعظم عمران خان کو معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی تکالیف کا بخوبی احساس ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -