کنگ ایڈورڈ کا شعبہ ٹیلی میڈیسن مریضوں کو سہولیات دے رہا ہے،خالد مسعود

کنگ ایڈورڈ کا شعبہ ٹیلی میڈیسن مریضوں کو سہولیات دے رہا ہے،خالد مسعود

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ ٹیلی میڈیسن کا دورہ کیا وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے شعبہ ٹیلی میڈیسن کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہرین عوام کو سکائپ، لینڈ لائین اور واٹس ایپ کے ذریعے مریضوں کو گھر بیٹھے راہنمائی فراہم کرر ہے ہیں۔ ڈاکٹرز روزانہ صبح 8 بجے سے شام 3 بجے تک مریضوں کو رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پرسینکڑوں لوگوں کو اس شعبہ سے راہنمائی فراہم کی جارہی ہے؎ میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ٹیلی میڈیسن کا شعبہ قائم کر کے سبقت لی ہے جس پر میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر صاحبان اور انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہوں میں سمجھتا ہو کہ یونیورسٹی نے دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ اہم شعبہ قائم کر کے قابل ستائش کارنامہ سر انجام دیا ہے؎

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -