تجاوزات اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن:134گاڑیاں 60دکانیں بند

تجاوزات اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن:134گاڑیاں 60دکانیں بند

  

 لاہور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی نگرانی میں مال روڈ پر عارضی تجاوزات کو ہٹانے کے لئے آپریشن کیا گیا،ریڑھیوں، پھٹوں اور دیگر سامان کو ضبط کر لیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے کارروائی کرتے ہوئے نقشبندی روڈ داروغہ والا اور رجب روڈ عزیز بھٹی زون میں آپریشن کیا۔عارضی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز کی کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 1815 دکانوں اور پپلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا اور 194 دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی اور 60 دکانوں کو سیل کیا گیاجبکہ خلاف ورزی پر 134 گاڑیوں کو بند کیا گیا.۔انہوں نے کہا کہ 01 لاکھ 06 ہزار 400 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل جبکہ ٹرانسپورٹرز کے چالان کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -