آم، سیب، لہسن، سبزمرچ، آلو اورمٹر کی قیمتوں میں اضافہ

آم، سیب، لہسن، سبزمرچ، آلو اورمٹر کی قیمتوں میں اضافہ

  

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سرکاری نرخوں میں گیارہ سبزیاں اور دو پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور دوسری جانب انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی۔تفصیل کے مطابق لہسن 10 روپے مہنگا ہونے کے بعد قیمت 200 روپے کلو مقرر کی گئی مگر مارکیٹ میں 300 روپے فی کلو میں بیچا جا رہا ہے۔ سبز مرچ کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کے بعد 47 کا ہو گیا لیکن 70 روپے کلو میں فروخت جاری آلو اور دیسی کھیرا دو دو روپے، کریلے 4 روپے، میتھی 5 روپے، شلجم 3 روپے، گھیا توری 2 روپے، پھلیاں 3 روپے، اروی 3 روپے، مٹر 5 روپے فی کلو مہنگے ہوئے۔پھلوں میں سیب کالا کلو درجہ اول 260 روپے کے بجائے 360 روپے فی کلو میں سیل کیا جا رہا ہے۔ خوبانی سفید درجہ اول 5 روپے مہنگی، 145 کے بجائے 175روپے کلو میں دستیاب، آم چونسہ درجہ اول 5 روپے مہنگا ہونے کے بعد 155 کے بجائے 180 روپے کلو میں بیچا جا رہا ہے، انار قندھاری 345 کے بجائے 500 روپے فی کلو فروخت کئے جا رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -