دہلی میں پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کرنا قابل مذمت،سمیرا کومل

دہلی میں پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کرنا قابل مذمت،سمیرا کومل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے گھیراؤ اور عملے کو ہراساں کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔یہ یوان نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیراؤ اور عملے کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا محاصرہ کیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے تین افسروں کا تعاقب بھی کیا گیا اور گھر جاتے ہوئے انہیں روک کر ہراساں کیا گیا۔بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کے سفارتی عملے کو فوری ملک بدر کیا جائے اور بھارت میں تعینات پاکستان کی سفارتی عملے کو فی الفور واپس بلایا جائے۔