بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،ملک خالد محمود

بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،ملک خالد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے، وفاقی بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ،تاجر برادری اور عام آدمی کیلئے بجٹ میں کچھ نہیں رکھا گیا۔ وفاقی بجٹ میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے پسے ہوئے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ تاجروں کے درینہ مطالبات فکس ٹیکس سکیم، شناختی کارڈ کی شرط کے خاتمے اور ٹیکسز میں ریلیف نہ دے کر حکومت نے تاجر برادری کے ساتھ زیادتی کی ہے۔