بینظیر بھٹو کے ادھورے مشن کو مکمل کیا جائے گا،سجاد نذیر

بینظیر بھٹو کے ادھورے مشن کو مکمل کیا جائے گا،سجاد نذیر

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے پارٹی کی شہید چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بی بی شہید نے اپنی زندگی میں مجھے کہا تھا کہ ؤ میرے ساتھ ملکر پاکستان چلو اور پاکستان میں بحالی جمہوریت کی تحریک میں میرا ساتھ دو۔

ہم نے ملکر پاکستان میں جمہوریت کو پروان چڑھانا ہے اور آمریت کا خاتمہ کرنا ہے پاکستان کے عوام کو طاقت کا سر چشمہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بی بی شہید کی قبر پر اس عزم کااعادہ کیا ہے کہ ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کی جائے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -