موجودہ حالات میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار بڑھ گیا،پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ

موجودہ حالات میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار بڑھ گیا،پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور کالج براے خواتین یونیورسٹی میں کوررونا بیماری کے بعد تحقیق کے نئے زاویے " کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا امریکہ, چائنہ, ترکی,تیونس سمیت پاکستان سے ممتاز سکالرز نے شرکت کی سیمینا ر کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا،وائس چانسلر لاہور کالج براے خواتین یونیورسٹی نے کی. سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار بڑھ گیا ہے مربوط تحقیق اور انٹرنیشنلائزیشن سے ہم نئے چیلینجز کا مقابلہ کرسکیں گے اس طرح کے سیمینار کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے آن لائن تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا نہایت ضروری ہے تیونس سے ڈاکٹر نجلہ نے بین الاقوامی فنڈنگ کی دستیابی اور اسکو حاصل کرنے کے طریقے پر اظہار خیال کیا مریکہ سے پروفیسر خالد نے ہائر ایجوکیشن کے نئے زاویوں پر با ت کی ترکی سے ڈاکٹر منیر اوسترک ، قائداعظم یونیورسٹی سے سکندر اعظم نے بھی گفتگو کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -