پاک چائنہ بزنس کمیونٹی نے حالیہ بجٹ کو مسترد کر دیا

پاک چائنہ بزنس کمیونٹی نے حالیہ بجٹ کو مسترد کر دیا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فداحسین نے کہا ہے کہ ہم تاجر دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ غریب آدمی پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ بجٹ میں عوام کیلئے کوئی خاطر خواہ ریلیف نہیں رکھا گیا اور عجلت میں تیار کیا جانے والا بجٹ صرف الفاظ کا ہیر پھیر ہے جس کو زبردستی عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے۔اس ملک میں مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ ٹیکس کی چوری ہے حیرت انگیز طور پر بجٹ میں کرپشن کو روکنے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوئی تجویز سامنے نہیں آئی جس سے لگتا ہے کہ حکومت ٹیکس چوری کو روکنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -