این جی اوز کے ساتھ ملکر چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیا جائے گا،سارہ احمد
لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد سے "گود" این جی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گود این جی او کے وفد کی جانب سے چائلڈ لیبر ڈے کے حوالے سے مختلف سفارشات پیش کی گئیں۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے "گود" این جی او کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے "گود" این جی اور دیگر این جی اوز کے ساتھ مل کر چائلڈ لیبر کا خاتمہ کریں گے۔
ڈومیسٹک لیبر کا شکار بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ سارہ احمد نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کی نفسیاتی کونسلنگ اور کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی بہت ضروری ہے۔ چائلڈ لیبر کو ختم کرنے کے بعد ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے رحیم یار خان میں خاتون پر تشدد کے واقعے کا نوٹس کے لیا۔ چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے رحیم یارخان کے علاقے عباسیہ ٹاؤن میں خاتون پر مبینہ تشدد کے معاملے پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کو خاتون کے ساتھ مکمل قانونی تعاون دینیکے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ متاثرہ خاتون کو دارالامان رحیم یار خان میں شفٹ کروا دیا گیا جہاں پر تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے فاطمہ چدھڑ، چیئر پرسن کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا معاشرے میں پنپنے والی درندگی صفت سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ چیئرپرسن کی طرف سے اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ تشدد کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ ملزموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے..