وزیر اعظم نے مشکل ترین حالا ت میں بہترین بجٹ دیا،شمسہ علی

وزیر اعظم نے مشکل ترین حالا ت میں بہترین بجٹ دیا،شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مشکل ترین حالات میں بہترین بجٹ دیا، یہ ٹیکس فری بجٹ ہے اور کسی چیز کی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔ پہلا بجٹ ہے جس میں عوام پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالا گیا کرونا وباء کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے۔ ان حالات میں جبکہ میڈیکل کی ضرورت بھی پوری نہیں ہو رہی اور پاکستان شدید مشکلات کا شکار ہے ایسا بجٹ دینا ایک باہمت انسان کا کام ہے۔ اپنے ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ اپوزیشن جو تانے دے رہی ہے کہ بیرون امداد کہاں گئی؟ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ تمام امداد ڈیموں کی تعمیر اور نئے ہسپتالوں کی تعمیر پر لگائی گئی کیونکہ پاکستان میں میڈیکل کا شعبہ بہت کمزور ہے۔

ماضی کی حکومتوں نے شعبہ طب کے اندرونی اور بیرونی فنڈز کھائے اور اپنے ذاتی ہسپتال اور فارم ہاؤس، فیکٹریاں بنائیں آج کس منہ سے بات کرتے ہیں جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے تمام کرپشن کے ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا یہ تاریخی بجٹ ہے اور اس طرح پنجاب کا بجٹ آئے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -