وزیر صحت نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے لاہوریوں کو جاہل کہا،اشرف بھٹی

وزیر صحت نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے لاہوریوں کو جاہل کہا،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لئے لاہوریوں کو جاہل کہا ہے وہ لاہوریوں کو جاہل قرار دیکر اپنی حکومت کی ناکامیوں کو نہیں چھپا سکتیں ثابت ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک نااہلوں کا ٹولہ ہے اور حکومت کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے انہوں نے اپنی ناکامیوں سے لاہور کے کونے کونے تک کورونا کو پھیلا دیا ہے اور اب اس کا ذمے دار وہ عوام کو ٹھہرا رہے ہیں۔
ہم نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتے ہیں کہ عوام حکومت سے کسی بہتری کی امید لگانے کی بجائے خود ہی احتیاط کریں حکومت ان کی مدد کو نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک بار پھر ایک عوام دشمن بجٹ پیش کرکے ثابت کردیا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کا کام ان کے ایجنڈے میں ہی نہیں ہے۔