کورونا سے بچنے کیلئے سماجی دوری کے اصول پر عمل کرنا ہو گا،یحییٰ منور

کورونا سے بچنے کیلئے سماجی دوری کے اصول پر عمل کرنا ہو گا،یحییٰ منور

  

لاہور(سٹی رپورٹر) نائب صدر شاہ عالم بورڈ یحییٰ منور کی یو کے میں ڈاکٹر عامر حفیظ سے ملاقات،کورونا وائرس کے پھیلاؤ،تدارک اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بات کی گئی،ڈاکٹر عامر حفیظ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پوری دنیا کے لئے ایک چیلنج ہے،اس سے بچنے کے لئے ہر انسان کو سماجی دوری کے قانو ن پر عمل کرنا ہو گا،ہمیں باہر جاتے وقت اور گھر واپس آتے وقت اچھے صابن سے بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھونے کی ضرورت ہے۔

جتنا ہو سکے سماجی تعلق کو محدود کیا جائے چاہے آپ خود کو سوفیصد تندرست ہی کیوں نہ تصور کریں، تاکہ برادری کی سطح پر وائرس کے پھیلنے کا امکان کم از کم کیا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -