اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو طلب کرلیا گیا،اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ایجنڈا کے مطابق ایوی ایشن ڈویڑن نے پی آئی اے کے قرض کی سود ادائیگی کیلئے حکومت سے مالی امداد فراہم طلب کرلی،آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پہلے حکومت پی آئی اے کو مالی امداد فراہم کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے کامیاب نوجوان پروگرام کی شرائط نرم کر کے قرض فراہمی کو تیز کرنے کی منظوری دی جائے گی،پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کو ایک ارب 30 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی،ایجنڈا کے مطابق پاکستان رینجرز کو 23 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی،این ڈی ایم اے کو پنجاب میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے 10 کروڑ روپے کی امداد دی جائے گی۔ ایجنڈا کے مطابق این ڈی ایم اے کو قدرتی آفات کے فنڈ سے جاری 8 ارب روپے کی منظوری دی جائے گی،ایرا کے قرض کو حکومت پاکستان کے قرض میں منتقلی کی منظوری دی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -